عراق کے شہر موصل میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک
عراقی فوج نےشمالی عراق کےشہرموصل کےجنوب میں داعش کےدسیوں دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے
عراق سے موصولہ خبروں کے مطابق عراقی فوج نے موصل شہر کے جنوب میں دودیہاتوں پر داعش کےحملوں کوناکام بنادیا جس کےدوران دسیوں دہشت گرد مارےگئے-
عراقی فوج نےگذشتہ ہفتے موصل کے جنوب میں واقع مہانہ نامی گاؤں کوداعش کے قبضےسے آزاد کرالیا تھا اس گاؤں کوآزاد کرانے کی کارروائی کے دوران بھی داعش کے دوسو دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے- اس درمیان بغداد کی آپریشنل کمان نے جمعے کو اعلان کیا کہ عراقی فوج نے بغداد کے اطراف کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران کرمہ کےعلاقے میں کم سے کم سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراقی فوج داعش کے حساس اور اہم ٹھکانوں کو منہدم کرکے موصل پر حملے اور اس شہر کو آزاد کرانے کی تیاری کررہی ہے -
واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے پچھلے چندمہینے کے دوران داعش کے خلاف بہت ہی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں - عراقی فوج نے اس عرصے میں الرمادی اور تکریت جیسے بڑے شہروں کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -