عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224815-عراق_کے_مختلف_علاقوں_میں_دہشت_گردوں_کے_خلاف_آپریشن
عراق کے مختلف علاقوں میں امن قائم کرنے کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

عراق کے مختلف علاقوں میں امن قائم کرنے کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں منجملہ الانبار، نینوا اور صلاح الدین میں دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں نوّے دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے اور دو سو نیس سے زائد بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب عراقی فضائیہ کے طیاروں نے مغربی الانبار میں القائم، الحویجہ اور فلوجہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا۔

صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے جنوب میں واقع القیارہ میں الجدعہ علاقے میں بھی داعشی دہشت گردوں کے خلاف عراقی فضائیہ کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہتھیاروں کے ان کے ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا۔