یمن کے خلاف سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی جارحیت جاری
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے رہائشی علاقوں اور نہتے شہریوں کےخلاف اپنی وحشانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کو بھی مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے
یمن کے شمال مشرقی صوبے عمران سے اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں تیرہ افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے - سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے - یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے ایک ایسے وقت ہو رہے ہیں جب کویت میں یمن سے متعلق امن مذاکرات جاری ہیں - دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پیرس میں یمن اور شام کے حالات پر بات چیت کی ہے - ایک ایسے وقت جب سعودی عرب گذشتہ چودہ مہینے سے یمن کے مختلف شہروں پر مسلسل بمباری کر کے معصوم بچوں اورخواتین کو خاک و خون میں غلطاں کر رہا ہے اور شام و عراق میں داعش، القاعدہ اور دیگر تکفیری گروہوں کی ہر طرح کی حمایت کر کے ان ملکوں کے بےگناہ شہریوں کا خون بہا رہا ہے امریکی وزیرخارجہ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے - امریکا کے اندر بھی مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شحصیات نے کھل کر یہ بات کہی ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کا بڑا حامی ہے اور گیارہ ستمبر کے واقعات میں بھی سعودی عرب کا ہاتھ رہا ہے -