صہیونی میڈیا کا ایران میں ہزاروں افراد کی خفیہ پھانسیوں کا دعویٰ بے بنیاد ہے: محکمہ انصاف
ایرانی محکمہ انصاف نے ہزاروں لوگوں کو خفیہ پھانسی دیئے کے دعووں کو کذب محض اور ناجائز صیہونی حکومت کا من گھرٹ اور پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر نے صیہونی میڈیا اسرائیل ہیوم کے "ایران میں ہزاروں لوگوں کو خفیہ پھانسی دینے" کے جھوٹے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فسادات سے متعلق کسی بھی مقدمے کا حتمی اور قابل اجرا فیصلہ جاری نہیں کیاگیا۔
عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ حالیہ فسادات اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق مقدمات اب بھی عدالتی حکام کے ذریعے زیر سماعت ہیں، اور ان مقدمات کے فیصلے ابھی تک حتمی، قابل نفاذ مراحل تک نہیں پہنچے ہیں۔ اس لیے حالیہ واقعات سے متعلق لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی بھی دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel