پاکستان کے وزیراعظم کا مسجد خدیجۃ الکبریٰ کے شہدا کے ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان
Feb ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔
سحرنیوز/پاکستان: اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے ، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی ، جو ناکام ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے شدید زخمیوں کو 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
شہباز شریف خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور عون عباس کی بہادری کی تعریف کی ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel