دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کی بمباری
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
خبروں کے مطابق شامی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے مغربی اور شمال مغربی صوبوں کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب ادلب اور حماہ کے نواحی علاقوں میں شامی فوج اور جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوان جنوبی حلب کے علاقے خان طومان کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ٹیگس