شامی فوج کی کارروائیاں، حلب کے بعض علاقوں پر کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i225838-شامی_فوج_کی_کارروائیاں_حلب_کے_بعض_علاقوں_پر_کنٹرول
شامی فوج نے دمشق کے مضافات کے کچھ علاقوں اور صوبہ حلب کے بعض علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی کارروائیاں، حلب کے بعض علاقوں پر کنٹرول

شامی فوج نے دمشق کے مضافات کے کچھ علاقوں اور صوبہ حلب کے بعض علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے

شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے دہشت گردگروہوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ کے بعد دمشق کے مضافات میں واقع اسٹریٹیجک علاقے زبدین کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے اس حملے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے - شامی فوج نے حلب کے حندرات کیمپ کے ایک بڑے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے -

دریں اثنا شام اور روس کے لڑاکا طیاروں نے بھی حلب کے جنوب اور مغرب میں جبہتہ النصرہ اور احرارالشام کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جبکہ حلب کے شمال مغرب میں بھی بعض علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے-

دوسری جانب غوطہ شرقی کے قریب دہشت گرد گروہوں کے درمیان پچھلے کئی روز سے لڑائی جاری ہے اور دہشت گرد گروہ ایک دوسرے پرالزامات عائد کر رہےہیں -

دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے سرغنے ابوالنور مسرایا نے دوسرے دہشت گرد گروہ فیلق الرحمن کو امریکا کا ایجنٹ قرار دیا ہے - غوطہ شرقی میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں میں اب تک بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں -