یمن میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے فوجیوں کی کارروائیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i225886-یمن_میں_متحدہ_عرب_امارات_اور_امریکا_کے_فوجیوں_کی_کارروائیاں
متحدہ عرب امارات اور امریکا کے فوجی جنوبی یمن میں عام شہریوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • یمن میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے فوجیوں کی کارروائیاں

متحدہ عرب امارات اور امریکا کے فوجی جنوبی یمن میں عام شہریوں کے خلاف کارروائیاں انجام دے رہے ہیں

العالم ٹیلی ویژن چینل نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب کی فوج کےخصوصی دستے امریکی مرین فوجیوں کی پشتپناہی سے جنوبی یمن خاص طور پر حضرموت کے علاقے میں عام شہریوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کر رہےہیں-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور امریکا کے فوجیوں نے حضرت موت صوبے کے شہروں کی مساجد پر حملہ کر کے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ دسیوں علما اور خطبا کو گرفتار کر لیا ہے -

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے انہیں الریان ہوائی اڈے سے براہ راست متحدہ عرب امارات یا دیگر ملکوں کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی یہ معلوم نہیں کہ ان لوگوں کو کہاں رکھا جا رہا ہے -