سو سے زیادہ دہشت گرد شام میں داخل
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
ترکی سے شام میں سو سے زیادہ دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسپوتنک خبر رساں اینجسی کی رپورٹ کے مطابق جبہۃ النصرہ گروہ کے سو سے زیادہ دہشت گرد ترکی کے ذریعہ شام کے علاقے کفر حمرہ میں داخل ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ زہریلی گیس اور اسلحہ و گولہ بارود سے بھرے کئی ٹرک بھی ترکی کے ذریعہ شام کے شہر حلب کے شمال میں جبہۃ النصرہ کے زیرہ قبضہ علاقے میں پہنچے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق شام میں گزشتہ ستائیس فروری سے عارضی جنگ بندی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق داعش اور جبہۃ النصرہ جیسے گروہ اس جنگ بندی میں شامل نہیں ہیں۔
ٹیگس