شمال مغربی شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i225928-شمال_مغربی_شام_میں_درجنوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شمال مغربی شام میں شامی اور روسی فوجیوں کی کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۲ Asia/Tehran
  • شمال مغربی شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شمال مغربی شام میں شامی اور روسی فوجیوں کی کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمال مغربی شام میں واقع صوبے ادلب میں شام اور روس کی فضائیہ کے حملوں میں جبہۃ النصرہ کے کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں شمال مغربی شام میں ابوالظہور فوجی ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردوں کے قبضے میں تھا۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ حلب کے مغرب میں حندرات کیمپ کے اطراف میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جہاں احرارالشام اور فجرالشام دہشت گرد گروہوں کے دسیوں عناصر ہلاک ہو گئے جن میں ان گروہوں کے کئی سرغنہ بھی شامل ہیں۔ جبکہ شامی فوج نے حندرات کیمپ کے کئی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

دوسری جانب دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پراحرارالشام اور فجرالشام کے کمانڈروں ابو المعتصم اورابوالولید الشبل کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔ ریف دمشق سے بھی خبر ملی ہے کہ دیرالعصافیر میں ایک کارروائی میں جبہۃ النصرہ سے وابستہ پچّیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ شام کو دہشت گردوں نے دو ہزار گیارہ سے اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔