شام: دیرالزور کے ایک اسپتال پر داعش کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i226159-شام_دیرالزور_کے_ایک_اسپتال_پر_داعش_کا_حملہ
دہشت گردگروہ داعش نے شام کےشہر دیرالزور میں ایک اسپتال پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • شام: دیرالزور کے ایک اسپتال پر داعش کا حملہ

دہشت گردگروہ داعش نے شام کےشہر دیرالزور میں ایک اسپتال پر حملہ کیا ہے۔

شام سے متعلق انسانی حقوق کے ادارےنے اعلان کیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نےدیرالزور کے اسپتال الاسد پر حملہ کرکے بیس عام شہریوں کو جن میں بیمار بھی شامل ہیں، قتل کر دیا ہے۔ اس درمیان اسپتال کے اطراف میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں کم سے کم چھے دہشت گرد ہلاک ہو گئے-

دوسری جانب شامی فوج نے دیرالزور شہر میں داعش کے دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ادھر حمص میں بھی شامی فوج نے پہاڑی علاقوں میں داعش کے حملے کو پسپا کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایاہے-

صوبہ حماہ میں بھی فوج نے دہشت گردوں کے ذریعے ہتھیاروں کی سپلائی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے-

شمالی شہر حلب سے اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے شہر کے اندر دو عام شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔