عالمی برادری سے عراقی وزیر خارجہ کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i226351-عالمی_برادری_سے_عراقی_وزیر_خارجہ_کی_اپیل
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • عالمی برادری سے عراقی وزیر خارجہ کی اپیل

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ابراہیم الجعفری نے اتوار کے روز بغداد میں عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبیش سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو عراق کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراقی حکام اور سیاسی رہنما ملک میں جاری سیاسی اور سیکورٹی بحرانوں پر قابو پانے کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جان کوبیش نے عالمی برداری کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیاسی بحران کے حل میں عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے عراق کے سیاسی بحران کے حل کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے اور بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کی اپیل کی۔