عراق: متعدد دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i228313-عراق_متعدد_دہشت_گرد_ہلاک
عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق: متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبار کے شہر القائم میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر کے کم از کم دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اس گروہ کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کےمطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے فلوجہ اور الکرمہ شہروں کے درمیان واقع البوعودہ نامی قصبے میں تقریبا چار سو عراقی گھرانوں کا محاصرہ کر لیا ہے جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔