شامی فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، درجنوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i228751-شامی_فوج_نے_حملہ_ناکام_بنا_دیا_درجنوں_دہشت_گرد_ہلاک
شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے حملہ ناکام بنا دیا، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح جبہت النصرہ اور احرار الشام نامی دہشت گرد گروہ کے سیکڑوں عناصر نے حما کے شمالی علاقوں تل بزام اور تل حوبر میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

شامی فوج کی بر وقت جوابی کارروائی میں کم سے کم پینتیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد توپیں اور مشین گنوں سے لیس چھے گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

دوسری جانب شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ، اتوار کی صبح ، مشرقی حمص کے علاقوں، سخنہ ٹاون، طیبہ ٹاؤن، عنق الھوی اور ابوالحوادید میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

دیرالزور کے جنوب مغربی علاقے پینوراما کے قریب بھی شامی فضائیہ کی بمباری میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔