دہشت گردوں کے حملوں میں دسیوں شامی شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i229243-دہشت_گردوں_کے_حملوں_میں_دسیوں_شامی_شہری_جاں_بحق
شام میں سرگرم دہشت گردوں نے مارٹرگولوں سے حملےکرکے دسیوں عام شہریوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے حملوں میں دسیوں شامی شہری جاں بحق

شام میں سرگرم دہشت گردوں نے مارٹرگولوں سے حملےکرکے دسیوں عام شہریوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نےحلب شہر کے رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کر کے کم سے کم سات عام شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے- ان حملوں میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں

دہشت گردوں نے حلب کے مضافاتی علاقوں الحمدانیا اور الراموسہ پر بھی مارٹرگولوں سے حملے کرکے پانچ عام شہریوں کو ہلاک اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا- دہشت گردوں نے دیرالزور شہر کے القصور اور الجورہ علاقوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کرکے دو افراد کو ہلاک اور تین دیگرکو زخمی کر دیا

دوسری جانب شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حماہ کے جنوبی مضافاتی علاقے خربہ الجامع نامی گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے - اس کارروائی کے دوران شامی فوج نے متعدد ہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے