مختلف علاقوں میں شامی فوج کا آپریشن، درجنوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i229519-مختلف_علاقوں_میں_شامی_فوج_کا_آپریشن_درجنوں_دہشت_گرد_ہلاک
شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • مختلف علاقوں میں شامی فوج کا آپریشن، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے حمص کے نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد اسلحہ بردار گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج نے دمشق کے جنوب مغربی نواحی علاقے مقروصہ میں جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شمال مغربی صوبے ادلب میں شامی فوج کے حملوں کے بعد جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے عناصر نے اس علاقے سے بھاگنا شروع کر دیا ہے۔

شام کو دو ہزار گیارہ سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے جن کا مقصد صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔