عراق میں داعش کا ایک مرکز، امریکہ کی نگرانی میں
عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک سینئر کمانڈر نے داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ٹریننگ مرکز پر امریکی فورسیز کی نگرانی کی خبر دی ہے-
العملومہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی فورس کے ایک کمانڈر ناظم الجغیفی نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے علاقے کبیسہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک ٹریننگ مرکز پر امریکی فوج نگرانی کرتی ہے-
ناظم الجغیفی نے کہا کہ کبیسہ کے علاقے میں داعش کے ایک سرغنہ نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ " عکلہ حوران " سے موسوم اس ٹریننگ مرکز میں عرب اورغیرعرب شہریت کے حامل نو سو دہشت گرد موجود ہیں جو اس خفیہ مرکز میں امریکہ کی سرکردگی اور نظارت میں ٹریننگ پا رہے ہیں- " عکلہ حوران" مرکز پتھر کی ایک غار میں بنایا گیا ہے اور یہ غار شام کی سرحد کے نزدیک عین الاسد فوجی اڈے سے پچیس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے-
عوامی رضاکار فورس کے اس کمانڈر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے اس سرغنہ کے اعترافات کے مطابق داعش گروہ اس مرکز کے ذریعے سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا اور صوبہ الانبار کے شہروں ہیت ، کبیسہ اور الرطبہ پر دوبارہ قبضہ کرنا چاہتا تھا- داعش دہشت گرد گروہ نے کچھ دنوں قبل شہر ہیت پر حملہ کرکے دوبارہ اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم اس کا یہ حملہ ناکام رہا-