شام کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک
شام کے مغربی علاقوں میں شامی فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے-
شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے مغربی علاقے حماہ میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے، دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان تک امداد پہنچانے کے تمام راستے کاٹ دیئے ہیں- اس کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں-
دوسری جانب حلب کے مضافات میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں شامی فوج نے حلب کے کچھ مضافاتی علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے- ایک اور خبر یہ ہے کہ شمالی شام کے علاقے مارع شہرکے اطراف میں دہشت گرد گروہ داعش اوردیگر دہشت گرد گروہوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے اور داعش کے عناصراس شہر پر قبضہ جمانے کی کوشش میں ہیں-
در ایں اثنا شام کی فوج شمال مشرقی شہر الرقہ کے مضافات میں اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے شہر اثریا کے اطراف میں پیشقدمی کرتے ہوئے کچھ علاقوں کو داعش سے واپس لے لیا ہے- شام کے جنگی طیاروں نے البادیہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے-