افغان فوج کے حملے میں 18 داعشی ہلاک
Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۶ Asia/Tehran
افغان فوج نے صوبہ ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر مزید حملے کیے ہیں۔
افغان ذرائع کے مطابق قومی فوج کے اہلکاروں نے ننگرہار کے شہر بٹی کوٹ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کم سے کم اٹھارہ داعشی ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں گیارہ داعشی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے صدراشرف غنی کی صدارت میں ہونے والے افغانستان کے قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس نے داعش کے خلاف جنگ کی قومی حکمت عملی کی منظوری دی تھی۔
کہا جا رہا ہے کہ تقریبا تیس ہزار داعشی دہشت گرد افغانستان کے صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔
ٹیگس