شام: حلب شہر پر دہشت گردوں کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i230812-شام_حلب_شہر_پر_دہشت_گردوں_کے_حملے
شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں تین عام شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۳:۱۲ Asia/Tehran
  • شام: حلب شہر پر دہشت گردوں کے حملے

شام کے شہر حلب پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں تین عام شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے جمعے کے دن حلب شہر کے میسلون، الجمیلیہ، الاشرفیہ، المیدان اور صلاح الدین نامی محلوں پر راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملے کئے ۔ ان حملوں میں تین عام شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ان حملوں میں شام کے شہریوں کے گھروں اور سامان کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء شام کی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے متعدد عناصر کو ہلاک کرنے کے بعد جنوبی حلب کے مضافات میں واقع القراصی نامی دیہات کو اس دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شام کی فوج کے اس آپریشن میں دہشت گرد گروہوں جبھۃ النصرہ اور جیش الفتح کے دو سرغنوں سمیت چالیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے سرغنوں میں طہ سلامہ بھی شامل ہے۔