شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231037-شام_دہشت_گردوں_کے_خلاف_فوج_کا_آپریشن_جاری
شام کی فوج ملک کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری

شام کی فوج ملک کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

العالم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ رقہ کے مضافات میں واقع الطبقہ ایئربیس کو آزاد کرانے کے لئے آپریشن جاری رکھا اور وہ اس ایئربیس سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں۔

شام کی فوج نے رقہ میں دہشت گرد گروہ داعش کی سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے تدمر – السخنہ شاہراہ پر بھی پیش قدمی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو وای اراک نامی علاقے سے نکال باہر کیا ہے۔

شام کے مختلف مقامات پر پے در پے شکستیں کھانے کے بعد دہشت گرد گروہوں نے محاصرہ شدہ علاقوں پر راکٹوں اور مارٹر گولوں کے حملے شروع کر دیئے ہیں۔ حندرات، مسیلون، الجمیلیہ، الاشرفیہ ، المیدان اور صلاح الدین شہروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور انتیس زخمی ہوگئے ہیں۔