امریکی اتحاد کے حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231103-امریکی_اتحاد_کے_حملے_میں_دسیوں_عام_شہری_جاں_بحق
شام کے شمالی صوبہ حلب کے منبج شہر کے اطراف میں امریکا کی زیرسرپرستی داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے حملے میں دسیوں عام شہری جاں بحق

شام کے شمالی صوبہ حلب کے منبج شہر کے اطراف میں امریکا کی زیرسرپرستی داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں

شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز نے جس کا دفتر لندن میں ہے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ حلب کے شہر منبج کے اطراف کے رہائشی علاقے پر حملے کر کے کم سے کم اکتالیس عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا جن میں سولہ بچے اور دس خواتین شامل ہیں-

انسانی حقوق کے مرکز نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت منبج شہر میں ہزاروں افراد محاصرے میں ہیں- منبج شہر پر دوہزار چودہ سے دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے- منبج شہر سے ہزاروں افراد اب تک باہر نکلنے میں کامیاب ہو چکےہیں -