شام: لاذقیہ کے کئی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231805-شام_لاذقیہ_کے_کئی_علاقے_دہشت_گردوں_کے_قبضے_سے_آزاد
شامی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • شام: لاذقیہ کے کئی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

شامی فوج نے صوبہ لاذقیہ کے کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ملک کے شمال مغربی صوبے لاذقیہ کے شمال میں عوامی رضاکار فورس کی مدد سے الشحرورہ گاؤں اور تلہ الحیاۃ پہاڑی چوٹی سمیت کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔ شامی فوج نے لاذقیہ صوبے کے شمال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ترکی کی سرحد کے قریب الحیاۃ علاقے کے مضافات میں جبل الترکمان محور کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوبانی، لاذقیہ کے شمال میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ آخری اہم علاقہ ہے جس کی آزادی سے نہ صرف صوبہ لاذقیہ پوری طرح آزاد ہو جائے گا بلکہ شامی فوج شمال مغربی صوبے ادلب کی سرحد تک پہنچ جائیں گی۔

ادھر شامی فوج نے شام کے شمالی صوبے حلب میں خان طومان کے قریب خلصہ و زیتان علاقے پر دہشت گردوں کی جانب سے قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ شامی فوج کی اس کارروائی میں پچاسی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔