شام: دہشت گردوں کے مقابلے میں فوج کی مزید کامیابیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i231886-شام_دہشت_گردوں_کے_مقابلے_میں_فوج_کی_مزید_کامیابیاں
شام کی فوج نے مختلف جنگی علاقوں میں دہشت گردوں پر مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  • شام: دہشت گردوں کے مقابلے میں فوج کی مزید کامیابیاں

شام کی فوج نے مختلف جنگی علاقوں میں دہشت گردوں پر مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ الرقہ کے آزاد شدہ علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کے مقصد سے حملہ کیا لیکن شام کی فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا اور دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ اس سے قبل بھی شام کی فوج نے صوبہ الرقہ میں پیش قدمی کرتے ہوئے الرصافہ کے تیل اور گیس والے علاقوں سے دہشت گردوں کو مار بھگایا تھا۔

دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے مفرق الرصافہ نامی علاقے کے مضافات میں شام کے فوجیوں کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد دہشت گرد عناصر اور شام کی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ میں پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شمالی شام میں واقع حلب میں بھی دو دہشت گرد گروہوں جبھۃالنصرہ اور جیش الفتح کے عناصر نے خلصہ اور زیتان نامی علاقوں میں موجود شامی فوجیوں کواپنے حملوں کا نشانہ بنایا لیکن شام کی فوج نے یہ حملے بھی ناکام بنا دیئے۔