فلسطین کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i232048-فلسطین_کے_مختلف_علاقوں_پر_صیہونی_فوجیوں_کے_حملے
صیہونی فوجیوں نے استقامت اور انتفاضہ قدس کو کچلنے کے مقصد سے فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے

صیہونی فوجیوں نے استقامت اور انتفاضہ قدس کو کچلنے کے مقصد سے فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات مغربی کنارے میں قلقلیہ کے مشرق میں واقع عزون سٹی پر حملہ کیا اور فلسطینی جوان حمزہ عبداللہ عویصات پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینی جوانوں بائیس سالہ حسن عودہ، انیس سالہ مہیوب اور محمد عبداللہ عویصات کو گرفتار کر لیا۔

دریں اثنا اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا ہے۔

فلسطین کے مختلف علاقوں میں اکتوبر دو ہزار پندرہ سے صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں اور بیت المقدس کا تشخص ختم کرنے اور مسجد الاقصی کو زمان و مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی سازش کے خلاف فلسطینیوں کا وسیع احتجاج جاری ہے۔

صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کی جانب سے فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے مظالم انتفاضہ قدس شروع ہونے پر منتج ہوئے ہیں۔