شام میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن
شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا آپریشن شروع ہوگیا ہے۔
دمشق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غوطہ شرقی میں المحمدیہ اور جسرین فارم سیکٹر پر شامی افواج اور دہشت گردوں کے درمیان سخت جنگ جاری ہے-
دوسری طرف شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دمشق کے مغربی مضافات میں الدیرخبیہ نامی قصبے کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے دمشق کے مضافات میں حزرما نامی قصبے میں بھی ایک آپریشن میں دہشت گردوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے دمشق کے مضافات میں داریا اور معظمیہ کے درمیان دہشت گردوں کے تسلط سے کئی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
دوسری طرف رقہ کے مغرب میں بھی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے آپریشن میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ادھر ادلب میں ایک دھماکے میں جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔۔