داعش کے ہاتھوں سیکڑوں شامی باشندے گرفتار
داعش کے دہشت گردوں نے شام کے شمالی شہر حلب کے مختلف علاقوں پرحملہ کرکے سیکڑوں شامی شہریوں کوگرفتار کرلیاہے -
العہد نیوزویب سائٹ نے خبردی ہے کہ داعش نےحلب کے مضافاتی شہرالشہباء اور آس پاس کے علاقوں پر حملہ کرکے سات سو شامی باشندوں کو گرفتارکرلیا ہے- بتایا جاتاہےکہ داعش گروہ نے گذشتہ سولہ جون سے الشہباء کے علاقوں پر حملہ کرکے عام شہریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب تک وہ الشہبا کےگیارہ علاقوں پر حملہ کرکے سات سو شامی باشندوں کوگرفتار کرچکاہے-
داعش نے لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے - داعش کے ٹہشتگردوں نے حلب کے مضافاتی گاؤں الرای میں لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی اور ان کے فون اور ٹیلی ویژن کو ان سے ضبط کرلیا ہے تاکہ وہ علاقے کے باہر کے لوگوں سے کوئی رابطہ نہ رکھ سکیں اور حالات سے باخبر نہ ہوسکیں -
حلب کے باشندوں کا کہنا ہے کہ داعش گروہ، گرفتار کئے گئے ان لوگوں کوشامی فورسز کے مقابلے میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے-