Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کی مذمت

تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل نے بحرین کے سرکردہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرکے آل خلیفہ حکومت نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے دوغلے پن کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

ایران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ دقاق نے بھی شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں حکومت بحرین کے اس اقدام کو دہشت گردوں کے اصل حامی سعودی عرب کی، یمن اور عراق میں شکست کا ردعمل قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت اپنے اس اقدام کے ذریعے ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی سے انتقام لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز ملک کے سرکردہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔