جنوب مشرقی ترکی میں بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233191-جنوب_مشرقی_ترکی_میں_بم_دھماکہ_متعدد_افراد_ہلاک_و_زخمی
جنوب مشرقی ترکی میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۱ Asia/Tehran
  • جنوب مشرقی ترکی میں بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

جنوب مشرقی ترکی میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ، جمعرات کو صوبے ماردین میں واقع علاقے اومرلی میں ایک سیکورٹی مرکز کے قریب ہوا۔ کار بم دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کو بھی خاصا نقصان پہنچا۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران ریموٹ کنٹرول سے اس قسم کے ہونے والے بم دھاکوں کی ذمہ داری پی کے کے، پر عائد کی جاتی رہی ہے۔ ترک سیکورٹی ذرائع نے اس کار بم دھماکے کا ذمہ دار بھی پی کے کے، کو قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے کرد آبادی کے علاقوں میں گذشتہ دس ماہ سے ترک فوجیوں اور پی کے کے، کے عناصر کے درمیان جھڑپوں اور بحران کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عرصے کے دوران شمالی عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری اور اسی طرح ترکی کے علاقوں میں ہونے والی مسلح جھڑپوں میں پی کے کے، کے تقریبا سات ہزار چھے سو عناصر، جبکہ ترکی کے چھے سو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔