شمالی عراق سے دہشت گرد عناصر فرار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233293-شمالی_عراق_سے_دہشت_گرد_عناصر_فرار
عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شمالی عراق کے شہر موصل کے جنوب سے دہشت گرد عناصر اور ان کے سرغنے فرار کررہے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • شمالی عراق سے دہشت گرد عناصر فرار

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شمالی عراق کے شہر موصل کے جنوب سے دہشت گرد عناصر اور ان کے سرغنے فرار کررہے ہیں-

سومریہ نیوزایجنسی نے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے سیکڑوں عناصر اور سرغنے موصل کے جنوب میں واقع شہر "الحضر " سے فرار کر رہے ہیں-

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہناہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے فرار کرنے اور موصل کی آزادی کی کارروائیوں کا وقت قریب آنے سے، اس گروہ کے عناصر کے حوصلے بھی پست ہوتے جارہے ہیں-

عراق کی انسداد دہشت گردی کی فورس نے بھی جمعرات کو موصل کے جنوب میں واقع القیارہ علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے داعش کے متعدد سرغنوں کو گرفتار کرلیاہے-

دریں اثنا عراقی افواج نے جمعے کو فلوجہ کے جنوب میں العامریہ اور البوشہاب کے اطراف کے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے -

ادھر شمالی صوبے صلاح الدین کے مکحول علاقے پر بھی عراقی فوج نےکنٹرول حاصل کر لیا ہے - مکحول سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر اس علاقے سے فرار کرتے وقت کئی گھرانوں کے افراد کو بھی یرغمال بناکر اپنے ساتھ لے کرفرار کرگئے ہیں-