صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233302-صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_ایک_فلسطینی_خاتون_شہید
صیہونی فوجیوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے جمعے کو بھی ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون شہید

صیہونی فوجیوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے جمعے کو بھی ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا-

غرب اردن سے موصولہ خبروں میں کہا گیاہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی خاتون کو گولی مارکرشہید کردیا -

صیہونی فوجیوں نے اپنے اس وحشیانہ اقدام کے بعد بے بنیاد دعوی کیاہے کہ یہ فلسطینی خاتون انہیں اپنی کار سے کچلنا چاہتی تھی - صیہونی فوجی اسی قسم کے بے بنیاد بہانوں اور دعوؤں سے اب تک دسیوں فلسطینی شہریوں کو جن میں خواتین، نوجوان اور بچے سبھی شامل ہیں شہید کرچکے ہیں-

گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دوسو بیس سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکےہیں -

دوسری جانب تل ابیب سے اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کے جواب میں ایک فلسطینی شہری نے ایک صیہونی فوجی پرحملہ کرکے اس کو بری طرح زخمی کردیا ہے -

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فوجی کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے - صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا تھا -