دمشق کا مضافاتی شہر داریا دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
شامی فوج نے دمشق کے قریب واقع شہر داریا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-
دمشق سے موصولہ خبروں کے مطابق شامی فوج کے ذریعے داریا کا انتظام سنبھالنے کے بعد اب النشابیہ کی آزادی کے لئے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے- اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے ضحایا شہر کے شمال اور المرہ ہوائی اڈے کے جنوب میں پچیس دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے-
دوسری جانب شامی فوج نے اپنی اتحادی فورس کے ساتھ مل کر غوطہ شرقی میں دہشت گردگروہوں کے سب سے بڑے گڑھ النشابیہ کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کارروائی شروع کردی ہے.
اس سے پہلے شامی فوج النشابیہ کے قریب واقع البحاریہ قصبے کو بھی آزاد کراچکی ہے - اس درمیان شامی فضائیہ کے بمبارطیاروں نے النشابیہ کے مشرق میں دہشت گردوں کے مورچوں اور خندقوں کو تباہ کردیا ہے-
ٹیگس