مغربی شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233530-مغربی_شام_میں_درجنوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
مغربی شام میں جاری فوجی آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • مغربی شام میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

مغربی شام میں جاری فوجی آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق مغربی شام میں حماہ کے جنوبی مضافات میں شامی فوج کے آپریشن میں جبہۃ النصرہ کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب شامی فوج نے شمال مشرقی شام میں واقع الرقہ کے علاقے الطبقہ کے جنوب میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔

شامی کردوں نے بھی شہر حلب کے شمالی مضافات میں واقع علاقے منبج میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے داعش تکفیری دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔

ادھر جنوبی شام کے علاقے درعا کے مغربی مضافات میں واقع الیرموک میں جبہۃ النصرہ ، اس کے اتحادی دہشت گرد گروہوں اور داعش دہشت گرد گروہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔