پورے میں عراق میں داعش کو شکست
عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پورے عراق میں داعش کو شکست ہو رہی ہے-
عراق کے وزیر دفاع خالدالعبیدی نے پیرکو ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ داعش کو پورے عراق میں پسپائی ہورہی ہے اور اب تھوڑا سا علاقہ اس کےقبضے میں رہ گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ عراقی افواج نے داعش کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ صوبہ نینوا کے علاقے مخمور کے سیکٹر پرعراقی افواج کی تازہ کارروائی میں داعش کے ایک ہزار تین سو دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
عراق کے وزیر دفاع نے کہا کہ شہر فلوجہ کی آزادی کے آپریشن میں شہر کا نوے فیصد حصہ جنگ کی تباہیوں سے محفوظ رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے شہروں کے برخلاف جنہیں کافی نقصان پہنچا ہے، فلوجہ اس قابل ہے کہ شہری یہاں واپس آکے فوری طور پر اپنے گھروں میں سکونت اختیار کرسکتے ہیں ۔
دوسری طرف عراق کے صوبہ الانبار کی صوبائی کونسل کے رکن محمد یاسین نے پیر کے دن اعلان کیا ہے کہ شہر فلوجہ میں گورنر ہاؤس نے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ تمام سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنے کاموں پر واپس آجائیں۔