عراق کے مغرب میں سینکڑوں داعشی دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234256-عراق_کے_مغرب_میں_سینکڑوں_داعشی_دہشت_گرد_ہلاک
عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عراقی فوج کی کارروائی میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • عراق کے مغرب میں سینکڑوں داعشی دہشت گرد ہلاک

عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عراقی فوج کی کارروائی میں سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ آپریشن کے کمانڈر قاسم المحمدی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ سینکڑوں دہشت گردوں نے ایک کارروائی کر کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن عراقی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم تین سو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراقی فوجیوں نے دہشت گردوں کی پچاس گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں نے دہشت گرد گروہ داعش کے ایک فوجی قافلے کو صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں تباہ کر دیا ہے۔ اس فوجی قافلے میں ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھری ہوئی سینکڑوں گاڑیاں شامل تھیں جنھیں شام بھیجا جا رہا تھا۔

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش نے ایک رابطہ پل کو تباہ کرنے کے بعد اپنے افراد کو بوعیفان علاقے سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن عراقی فوجیوں نے ان کا محاصرہ کر لیا۔