شام میں فوج کی کارروائی، سو سے زائد دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234403-شام_میں_فوج_کی_کارروائی_سو_سے_زائد_دہشت_گرد_ہلاک
شام کے شمالی علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • شام میں فوج کی کارروائی، سو سے زائد دہشت گرد ہلاک

شام کے شمالی علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی علاقے مزارع الملاح میں شامی فوج کے ساتھ جیش الفتح گروہ کے دہشت گردوں کی جھڑپ ہوئی جس میں اس گروہ کے کئی سرکردہ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

اس جھڑپ کے موقع پر شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی۔

شامی فوج نے الملاح سیکٹر پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا اور جن علاقوں میں دہشت گردوں نے پیش قدمی کی تھی وہ سب واپس لے لیے۔

دوسری جانب شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حمص کے مشرقی نواحی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے تین ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ادھر حمیمیم اڈے میں تعینات شام میں جنگ بندی کے روسی کوآرڈینیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ روس نے صوبہ لاذقیہ کے ایک گاؤں کے لوگوں میں چھے ٹن امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔