عراق میں داعش کے دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بغداد کے مضافاتی علاقے میں حملہ کر کے داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
العہد نیوز ویب سائٹ نے عراقی فوج کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بغداد کے مغربی مضافاتی علاقے میں داعش کے ایک قافلے پر حملہ کر کے کم سے کم چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- اس حملے میں داعش کی اڑتالیس گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں-
عراقی افواج سے شکست کھانے کے بعد داعش نے بغداد اور دیگر شہروں میں عام شہریوں کے خلاف اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں-
اس درمیان شمالی عراق کے صوبہ نینوا کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے جنوبی علاقے میں عراقی لڑاکا طیاروں کے حملے میں داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہو گیا-
ٹیگس