شام کا بڑا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد : روس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i237187-شام_کا_بڑا_علاقہ_دہشت_گردوں_کے_قبضے_سے_آزاد_روس
روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں میں اب تک اس ملک کا بارہ ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرایا جا چکا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
  • شام کا بڑا علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد : روس

روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیوں میں اب تک اس ملک کا بارہ ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرایا جا چکا ہے-

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیردفاع سرگئی لاؤروف نے شام میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کے خلاف فوجی و سیاسی اقدامات کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شام اور روس کی مشترکہ کارروائیاں اور مقبوضہ رہائشی علاقوں کی آزادی اس بات کا باعث بنی کہ تقریبا دولاکھ چونسٹھ ہزار افراد کو اپنے گھروں میں دوبارہ رہنے کا موقع ملا کہ جو پانچ سو چھیاسی علاقوں پر مشتمل ہے-

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام کی فوج نے، روسی فضائیہ اور توپخانوں کی مدد سے دہشت گردوں کو مختلف علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے - روس، گذشتہ برس شامی حکومت کی درخواست پر شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے-

شام مخالف عرب اور مغربی ممالک کا ایک گروہ خاص طور پر امریکہ اور سعودی عرب گذشتہ ساڑھے پانچ برسوں سے شام کی منتخب حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے انھوں نے داعش اور النصرہ کی شکل میں دہشت گرد گروہ تشکیل دے کر شام روانہ کیا ہے ۔ دہشت گردوں کا یہ گروہ ، شام اور عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر کے بڑی تعداد میں عوام کا قتل عام کر رہا ہے اور اس نے لاکھوں افراد کو در بدر کر دیا ہے۔