شامی فوج کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i237583-شامی_فوج_کے_حملے_میں_درجنوں_دہشت_گرد_ہلاک
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • شامی فوج کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے منگل کے روز شمالی شہر حلب کے حندرات کیمپ میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور ان میں موجود سبھی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی شہر درعا کے نواحی علاقے شجرہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے سولہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
مغربی شہر حماہ میں شامی فوج کے حملے میں درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مشرقی شام کے شہر دیر الزور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
درایں اثنا مشرقی درعا میں داعش اور جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپ میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔