عراقی فضائیہ کی بمباری 33 داعشی ہلاک
Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ نے موصل کے نواحی علاقے پر حملہ کر کے تیس سے زائد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
بغداد میں عراقی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی موصل کے علاقے شرقاط میں داعشی دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم تینتیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بیان کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اسی علاقے میں دہشت گردوں کے کار بم تیار کرنے کے متعدد مراکز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے تحت شرقاط اور جنوبی موصل کے دیگرعلاقوں میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے۔
ٹیگس