دمشق کے مضافات میں دہشت گردوں کی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i240916-دمشق_کے_مضافات_میں_دہشت_گردوں_کی_شکست
شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع دیہات کو دہشت گردوں کے وجود سے پوری طرح پاک کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • دمشق کے مضافات میں دہشت گردوں کی شکست

شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع دیہات کو دہشت گردوں کے وجود سے پوری طرح پاک کر دیا ہے

شامی فوج ، جمعرات کو حوش الفارہ دیہات کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد غوطہ شرقی دمشق میں دہشت گردوں کے ایک بڑے اڈے کے نزدیک پہنچ گئی ہے- 

حوش الفارہ دیہات سے آخری دہشت گرد کے ختم ہونے کے بعد شامی فوج کے ٹیکنیکل عملے نے دہشت گردوں کی نصب کی ہوئی باروردی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنانا شروع کردیا ہے-

شامی فوج نے، حوش الفارہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد ، دوسرے دیہاتوں کی جانب فرار کرنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا -

درایں اثنا فوج نے شہرحلب کے مضافات سے دہشت گردوں کی پسپائی کے بعد مغربی ممالک اور امریکی ساخت کے ہتھیاروں کے ذخیرے کا بھی پتہ لگایا ہے-

امریکی بحری جہاز نے یہ ہتھیار اردن کی عقبہ بندرگاہ پرالنصرہ محاذ کے حوالے کئے تھے-

شہرحلب پر جمعرات کے دن اور رات میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں دسیوں شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں-