حلب میں تین سو سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i241066-حلب_میں_تین_سو_سے_زیادہ_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شام کی فوج نے حلب میں کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے تین سو سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • حلب میں تین سو سے زیادہ دہشت گردوں کی ہلاکت

شام کی فوج نے حلب میں کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے تین سو سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے جمعے کو مسلسل چوتھے دن بھی حلب کے کیڈٹ کالج پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کا شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کردیا -

جوابی کارروائی میں تین سو سے زیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے- شامی فوج نے اس کارروائی میں دہشت گردوں کے چھے ٹینک ، تین کاربم اورمشین گنیں لے جانے والی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا-

شامی فوج نے رضاکار فورس کی مدد سے دیرالزور کے شمال مغربی علاقے تل بروک کے فوجی علاقوں پر داعش کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے ایک سو پچاس سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کی چارفوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں-

شام کے فوجی دستوں اور رضاکار فورس نے جمعے کو ادلب میں النصرہ محاذ کے اڈوں پر حملے میں اٹھائیس دہشت گردوں کو ہلاک اور توشکا میزائلوں سے لیس چار گاڑیاں تباہ کردی تھیں -