Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی عرب کے وحشیانہ حملے، متعدد جاں بحق اور زخمی

یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے تازہ ترین حملوں میں دارالحکومت صنعا میں متعدد شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں فوڈ فیکٹری پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری میں دسیوں فیکٹری ملازمین شہید اور زخمی ہو گئے  ہیں۔

المسیرہ ٹی وی نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کویت میں جاری امن مذاکرات کو تین ماہ ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے یمن کے  بے گناہ عوام کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یمنی عوام کی استقامت، حالیہ چند روز کے دوران جیزان اور نجران کے محاذوں پر بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانے کے بعد سعودی حکومت پر جنون کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے اور اس نے شہری آبادیوں پر ہوائی حملوں کو تیز کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق " قطابر"  اور "حرض" کی آبادیوں پر سعودی فضا‏‏‏؛ئیہ کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب نے امریکا اور بعض علاقائی دوستوں کی مدد سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو ختم کرنے کے مقصد سے چھبیس مارچ دو ہزارپندرہ سے اپنے وحشیاہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے ہزاروں کی تعداد میں نہتی خواتین اور معصوم بچے شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔