Feb ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میں انقلابِ اسلامی کی 47ویں سالگرہ، عوام کی تاریخی شرکت اور تجدیدِ عہد

ایران میں انقلابِ اسلامی کی سینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں عظیم الشان ریلیوں کا انقعاد کیا گیا جس میں میں کروڑوں افراد نے شرکت کرکے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ سے تجدید عہد اور انقلاب اسلامی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

سحرنیوز/ایران:    ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عوام الناس نے اپنی تاریخی شرکت سے دشمن کو مایوس کردیا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں اعلی سول اور فوجی عہدیداروں کے ہمراہ، قومی جوش وخروش کے ساتھ گیارہ فروری انقلاب اسلامی کی کامیابی کا جشن منایا گیاا۔سینتالیسویں بہار آزادی کے ایام میں عظیم ریلیوں کی جلوہ نمائی نےدشمنوں کی تمام امیدوں اور سازشوں کو نقش برآب کر ڈالا۔

 

ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں ایران کے قومی پرچم، انقلاب کے بانی امام خمینی رح ،رہبر انقلاب کی تصاویر اور شہداء کی یادگار تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء نے نعرے لگا کر واضح کیا کہ ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایرانی قوم پہلے بھی میدان میں موجود رہی اور اب بھی یورے عزم اور حوصلے کے ساتھ موجود ہے اور آج ایک بار پھر انقلابِ اسلامی کے بنیادی مقاصد کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتی ہے۔

 

ریلی کے دوران شرکاء نے عالمی استکباری قوتوں کے خلاف نعرے لگائے، جن میں “امریکہ مردہ باد” اور “اسرائیل مردہ باد” کے نعرے نمایاں تھے۔ انہوں نے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت اور قیادت کے ساتھ اپنی وفاداری کا بھی اظہار کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بھرپور موجودگی کے ذریعے رہبر انقلاب کے پیغام پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کو واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایرانی قوم کو دباؤ یا دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

تہران کی عظیم الشان تاریحی ریلی میں صدر ایران مسعود پزشکیان،اسپیکر باقرقالیباف،عدلیہ کے سربراہ اور وزیر خارجہ سمیت اہم سیاسی و قومی شخصیات نے شرکت کی

ایران میں انقلابِ اسلامی کی سینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ریلی کے دوران میزائلوں کی نمائش کی گئی، جسے تل ابیب کے لیے ایک واضح اور مضبوط پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

 

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ریلیوں کے دوران بعض مقامات پر مظاہرین نے امریکی صدر اور قابض اسرائیلی وزیرِاعظم کی تصاویر زمین پر بچھا کر ان پر مارچ کیا۔

ریلی کے موقع پر قاسم سلیمانی، فتح اور فتاح ایک سو دس نامی میزائل عوام کے سامنے رکھے گئے، جو ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور عسکری خود کفالت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اس نمائش کا مقصد یہ واضح کرنا تھا کہ ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

 

حکام کے مطابق ملک بھر کے چودہ سو سے زائد مقامات پر سخت سردی اور بعض شہروں میں برفباری کے باوجود عوامی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تقریبات کی کوریج کے لیے تقریباً بہتر سو مقامی جبکہ قریب دو سو غیر ملکی صحافی موجود تھے۔

یاد رہے اس دفعہ کی ریلیوں میں وسیع شرکت کے لئے رھبر انقلاب نے فرمایا تھا کہ عوام ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کو مایوس کردیں۔غیرجانبدار زرائع کے مطابق ایرانی عوام نے گیارہ فروری کی ریلیوں میں شرکت کرکے رھبر انقلاب کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

 

 

ٹیگس