Aug ۱۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • یمن کے اسپتال پر سعودی عرب کا وحشیانہ ہوائی حملہ

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے ایک اسپتال پر شدید بمباری کی ہے

 المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ میں ایک اسپتال پر حملہ کرکے کم سے کم بیس مریضوں اور اسپتال کے کارکنوں کو شہید اور زخمی کردیا - صوبہ حجہ کے میڈیکل شعبے کےسربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے عبس اسپتال کو براہ راست نشانہ بنایا ہے  - سعودی عرب کے لڑاکا طیارے اس سے پہلے بھی کئی بار یمن کے مختلف علاقوں میں اسپتالوں کو نشانہ بنا چکے ہیں - حجہ کے عبس اسپتال پرسعودی عرب کا یہ وحشیانہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اتوار کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے صوبہ صعدہ میں ایک اسکول پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی تھی - چند روز قبل صوبہ صعدہ میں ایک اسکول پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملے میں دس سے زائد بے گناہ اسکولی بچے شہید ہوگئے تھے -