افغانستان: مختلف علاقوں میں دسیوں افغان فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i243175-افغانستان_مختلف_علاقوں_میں_دسیوں_افغان_فوجیوں_کی_ہلاکت
کافغانستان کی وزارت دفاع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افغان فوجی مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۴:۵۵ Asia/Tehran
  • افغانستان: مختلف علاقوں میں دسیوں افغان فوجیوں کی ہلاکت

کافغانستان کی وزارت دفاع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افغان فوجی مارے گئے ہیں۔

رافغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف صوبے منجملہ بادغیس، غزنی، ہلمند، قندوز، لغمان، میدان وردک، نورستان، پکتیا اور اروزگان میں طالبان کے خلاف کارروائیوں اور ان صوبوں میں طالبان گروہ کے ساتھ  ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم بیس سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق یہ سیکورٹی اہلکار، مختلف علاقوں میں افغان فوج کی کارروائیوں اور طالبان کے خلاف جوابی حملوں کے دوران مارے گئے۔