حلب کو آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کی جاری کارروائی
Aug ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
شمالی شام میں واقع حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب میں دہشت گرد گروہوں تک پہنچنے والی امداد کے تمام راستے منقطع کر دیئے اور شہر حلب کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ہائی وے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ تکفیری دہشت گردوں نے بھی شامی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لئے حلب میں الحمیدیہ اور صلاح الدین کے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا جس میں بارہ عام شہری مارے گئے۔ شام کی فضائیہ نے بھی مشرقی شام میں واقع دیرالزور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب شامی فوج نے جنوبی شام میں واقع شہر درعا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ٹیگس