سعودی عرب کے خلاف یمنی عوام کا مظاہرہ
Aug ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
یمنی عوام نے سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کرکے آل سعود کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی -
العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہےکہ یمن کے جنوب مشرقی شہر تعز کے باشندوں نے بڑا مظاہرہ کرکے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی اور ساتھ ہی یمن میں اعلی سیاسی کونسل کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا - یمنی عوام نے آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگاکرعام شہریوں کے خلاف سعودی جارحیت کوفوری طورپر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا - پچھلے چند روز کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں کافی شدت آگئی ہے جن میں اب تک بڑی تعداد میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئےہیں -