صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے پر جہاد اسلامی کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i243214-صیہونی_حکومت_کے_جرائم_کے_مقابلے_پر_جہاد_اسلامی_کی_تاکید
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے پر جہاد اسلامی کی تاکید

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے پر تاکید کی ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک کمانڈر خالد البطش نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور ملت فلسطین کے حقوق، صیہونی کالونیوں کی تعمیر اور فلسطینی علاقوں پر قبضہ جاری رہنے کی طرف سے چشم پوشی کی وجہ سے غاصب اسرائیلی حکومت کے مقابلے کے لئے مشترکہ کوشش اور قومی اتحاد کا احیا ضروری ہے۔ فلسطین کے مرکز اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز رام اللہ شہر پر حملہ کرکے حماس کے ایک لیڈر اور مرکزی انتخابی کمیشن میں اس تحریک کے نمائندے حسین ابو کویک کو گرفتار کرلیا۔ ان کے ساتھ متعدد دیگر فلسطینوں کو بھی صیہونی فوجیوں نے گرفتار کیا ہے۔