بیرونی ممالک میں افغان فضائیہ کے جوانوں کی تربیت
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے جوانوں کو بیرون ملک تربیت دی جا رہی ہے۔
خامہ پریس کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ فضائیہ کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے افغان فضائیہ کے تین سو فوجی اہلکار، ہندوستان، اٹلی، امریکہ، جمہوریہ چیک، متحدہ عرب امارات اور چین میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کے خلاف مہم میں افغان فضائیہ، اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ٹیگس